سابق سفیر حسین حقانی پر ملک سے غداری پر 3 مقدمات درج

سابق سفیر حسین حقانی پر ملک سے غداری پر 3 مقدمات درج

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف کوہاٹ میں ملک اور فوج سے غداری کے تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تین مقامی شہریوں نے حسین حقانی کے خلاف مقدمات تھانا کینٹ، تھانا سٹی اور تھانا بلی ٹنگ میں دفعہ 120 بی اور 121 اے کے تحت درج کرائے ہیں۔مقدمات میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے امریکا میں رہتے ہوئے منفی پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کا امیج خراب کیا۔انہوں نے پاکستان کے خلاف دو کتابیں بھی لکھی ہیں۔حسین حقانی نے مقدمات پر ردعمل میں کہا ہے کہ پانچ سال پرانے میمو کیس کا فیصلہ بھی نہیں آیا اور الزام لگانے والے غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین میری کتابوں اور دلائل کا جواب دیں، کیس درج کرانے والے بھی کتابیں پڑھیں، ایسے تماشوں سے پاکستان کا وقار نہیں بڑھے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -