ا شہباز شریف راحیل شریف کے ہیلی کاپٹر پر سعودی عرب گئے، اعتزاز احسن

ا شہباز شریف راحیل شریف کے ہیلی کاپٹر پر سعودی عرب گئے، اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اب بھی سپریم کورٹ کے لاڈلے ہیں، اقامہ رکھنا منی لانڈرنگ سے بڑا جرم ہے، اقامہ پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، شیخ رشید نے پارلیمنٹ پر لعن طعن کی، عمران خان کو شیخ رشید کی بات دہرانی نہیں چاہیے تھی، لاہور میں پی ٹی آئی کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر کارکن ناراض نہیں، شہباز شریف راحیل شریف کے ہیلی کاپٹر پر سعودی عرب گیا، وہاں ان کی ملاقات کسی کے ساتھ نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کو حدیبیہ کیس ختم کرنے اورنج ٹرین کی اجازت دے کر دو گفٹ دیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں لاہور اتحاد سے اتنا مایوس نہیں ہوں جتنا باقی لوگ ہیں، احتجاجی تحریکوں کا آغاز لاہور جلسے کی نسبت کمزور جلسے سے ہوا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کندھا سیاسی اتحاد کے لیے توانا نہیں وہ کبھی بھی کینیڈا جاکر بیٹھ سکتے ہیں اگر بیرون ملک چلے گئے تو تحریک کون چلائے گا۔ طاہر القادری کا کاندھا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوگا۔ وکلاء تحریک سے زیادہ جامع اور مضبوط تحریک کوئی نہیں تھی۔
اعزازاحسن

مزید :

صفحہ آخر -