بلوچستان بھر میں 8 سو سے زائد این جی اوزکی رجسٹریشن منسوخ

بلوچستان بھر میں 8 سو سے زائد این جی اوزکی رجسٹریشن منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے صوبے میں 8 سو سے زائد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ نیشنل الیکشن پلان کے تحت لیا گیا جس کے تحت تمام این جی اوز کو تجدید رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی تاہم مذکورہ 801 این جی اوز مقررہ وقت میں تجدید رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہی۔واضح رہے کہ مارچ 2017 کو بھی بلوچستان حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 ہزار 250 این جی اوز کی رجسٹریشن جانچ پڑتال کے عمل کے دوران ان کی دستاویزات چیک کرنے کے بعد منسوخ کی تھی اس سلسلے میں تمام مقامی اخبارات میں اشتہارا ت کے ذریعے مطلع بھی کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں موجود تمام این جی اوز اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرائیں۔ذرائع کے مطابق ایک ہزار 204 این جی اوز میں سے 403 نے اپنی تجدید رجسٹریشن کیلئے ضروری کاغذات جمع کرائے اور انہیں سرٹیفیکٹ جاری کردیئے گئے جبکہ 801 این اجی اوز اس عمل میں غیر حاضر رہی ہیں جن کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ۔
رجسٹریشن منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -