پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری، حکومت نے نیب، نیب نے حکومتی نام مسترد کر دیئے

پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری، حکومت نے نیب، نیب نے حکومتی نام مسترد کر دیئے
پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری، حکومت نے نیب، نیب نے حکومتی نام مسترد کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری پر حکومت اور نیب آمنے سامنے آ گئے، نیب اور حکومت نے ایک دوسرے کے نام مسترد کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری میں نیا موڑ آ گیا۔ حکومت نے نیب کے دیئے پانچوں نام مسترد کر دئیے ہیں۔ حکومت نے اپنے 3 نام چیئرمین نیب کو بھجوا دیئے ہیں۔ تاہم چیئرمین نیب نے حکومت کی مرضی کے افراد تعینات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر جنرل کا تقرر نہ ہونے سے نیب کے اہم امور التواءکا شکار ہیں۔