گزشتہ روز کوئٹہ کے مسجد روڈ پر فائرنگ سے مرنیوالا تھانیدار دراصل کون تھا؟ جان کرآپ کو بھی نظام قدرت پر یقین آجائے گا

گزشتہ روز کوئٹہ کے مسجد روڈ پر فائرنگ سے مرنیوالا تھانیدار دراصل کون تھا؟ ...
گزشتہ روز کوئٹہ کے مسجد روڈ پر فائرنگ سے مرنیوالا تھانیدار دراصل کون تھا؟ جان کرآپ کو بھی نظام قدرت پر یقین آجائے گا

  

کوئٹہ(ویب ڈیسک)مسجد روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او ایئر پورٹ فضل الرحمٰن کاکڑ جاں بحق ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کوئٹہ میں مسجد روڈ سے ملحقہ سڑک پر سابق ایس ایچ او ایئرپورٹ فضل الرحمٰن کاکڑ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران 4 سیکورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ جاں بحق پولیس آفیسر فضل الرحمٰن کاکڑ 2011 میں ایس ایچ او ایئرپورٹ تعینات تھے جس کے دوران خروٹ آباد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس اور ایف سی کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 5 چیچن باشندے ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد انکوائری ٹیم نے فضل الرحمن کاکڑ کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -