راﺅ انوار کے مقابلوں اور اثاثوں کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راو¿انوارکے مقابلوں اور اثاثوں کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست مزمل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ،جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس افسرراؤ انواراب تک 250افراد کو قتل کر چکاہے، اب تک ایک پولیس مقابلے کی آزادانہ تحقیقات نہیں کرائی گئیں۔درخواست گزار کا کہناتھا کہ سابق ایس ایس پی ملیر نے دوران ملازمت اختیارات سے تجاوز کیا،راؤ انوار طویل عرصے سے ملیر میں ہی تعینات رہے اور جعلی پولیس مقابلوں کے باوجود راؤ انوارکیخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ 250سے زائد افراد کی ہلاکت پر اعلیٰ سطح کا بورڈ قائم کیاجائے اورراؤ انوارکے اثاثوں کی بھی تحقیقات کرائی جائیں،درخواست گزار کا کہناتھا کہ راؤ انوار نے دبئی میں جائیدادیں کیسے بنائیں؟،تحقیقات کرائی جائیں۔