مال روڈ پر طاہرالقادری کی قیادت میں اپوزیشن کے احتجاجی جلسے میں کرسیاں خالی رہ جانے کی وجہ انتظامیہ نے ڈھونڈ نکالی، طاہرالقادری کو رپورٹ پیش

مال روڈ پر طاہرالقادری کی قیادت میں اپوزیشن کے احتجاجی جلسے میں کرسیاں خالی ...
مال روڈ پر طاہرالقادری کی قیادت میں اپوزیشن کے احتجاجی جلسے میں کرسیاں خالی رہ جانے کی وجہ انتظامیہ نے ڈھونڈ نکالی، طاہرالقادری کو رپورٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) مال روڈ جلسے میں کرسیاں کیوں خالی تھیں؟ سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کو وجہ مل گئی۔ آصف زرداری کا چلے جانا اور پی ٹی آئی کا کارکن نہ لانا پنڈال خالی ہونے کی وجہ بنا۔جلسہ انتظامیہ کا مو¿قف ہے کہ مال روڈ جلسے میں عوامی تحریک کے بعد سب سے زیادہ لوگ پیپلز پارٹی لائی تھی۔

تحریک انصاف کی قیادت اور خواتین جلسے میں آئے مگر جلوس نہیں لائے گئے۔ جلسے کے پہلے سیشن میں کرسیاں بھری رہیں۔ جلسے کی انتظامیہ نے طاہر القادری کے سامنے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری تقریر کر کے چلے گئے تو پی پی کے کارکن بھی نکل گئے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کے قائدین تو آئے لیکن ان کے کارکن نہیں آئے۔ پیپلز پارٹی کیلئے عمران خان کی تقریر تک اپنے کارکنوں کو روکنا ممکن نہیں تھا۔جلسہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عمران خان آصف زرداری کے ساتھ بیٹھتے تو کرسیاں خالی نہ ہوتیں۔ اگر عمران خان آصف زرداری کے ساتھ نہیں بیٹھ رہے تھے تو اپنے کارکن بھی لاتے۔

انتظامیہ کا مئوقف تھا کہ عوامی تحریک نے اپنے ہدف سے زیادہ لوگ جمع کئے، پی ٹی آئی لوگ ہی نہ لائی۔ طاہر القادری نے قیادت کو اس معاملے پر بیان بازی سے منع اور خاموش رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔