زخمی ہونے کے باوجود کولن منرو کی دھواں دھار بلے بازی، 49 رنز بنا کر مین آف میچ قرار

زخمی ہونے کے باوجود کولن منرو کی دھواں دھار بلے بازی، 49 رنز بنا کر مین آف میچ ...
زخمی ہونے کے باوجود کولن منرو کی دھواں دھار بلے بازی، 49 رنز بنا کر مین آف میچ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران چھٹے اوور میں زخمی ہونے والے کولن منرو شاہینوں کیلئے سب سے خطرناک کھلاڑی ثابت ہوئے۔ منرو نے 49 رنز بنا کر مین آف میچ ایوارڈ حاصل کیا ۔
بیٹنگ کے دوران کولن منرو چھٹے اوور کی پہلی گیند پر سنگل کیلئے دوڑے تو محمد عامر کی طرف سے پھینکا گیا تھرو ڈائریکٹ ان کے ہاتھ پر لگا۔ گیند اتنی شدت سے لگی کہ کولن منرو تڑپ کر رہ گئے اور گراﺅنڈ میں ہی ڈھیر ہوگئے ۔ فوری طور پر ڈاکٹر نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد وہ  گراؤنڈ سے باہر جانے کی بجائے دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے اور گرین شرٹس پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے ۔ کولن منرو نے 43 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکے مار کر 49 رنز سکور کیے اور مین آف میچ قرار پائے۔


دوسرے لفظوں میں کولن منرو پاکستان ٹیم کیلئے جاتی امرا کے نواز شریف ثابت ہوئے کیونکہ جب پاناما کیس چل رہا تھا تو اس وقت ن لیگی رہنماﺅں بالخصوص مریم نواز اور خواجہ سعدرفیق کی طرف سے بار بار کہا جاتا تھا کہ جاتی امرا کا نواز شریف وزیر اعظم ہاﺅس کے نواز شریف سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔ 28 جولائی کے نااہلی کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم ہاﺅس سے نکلنے والے نواز شریف نے سیاست میں بھرپور حصہ لینا شروع کردیا جس کا مظاہرہ 2 روز پہلے ہری پور میں کامیاب جلسے کی صورت میں پوری قوم نے دیکھا ۔جاتی امرا میں بیٹھ کر نواز شریف واقعی اپوزیشن جماعتوں کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس کے نواز شریف سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -