”جس جس نے سرفراز کا آج انٹرویو سنا ہو گا وہ۔۔۔“ عاقب جاوید پہلے ٹی 20 میں شکست سے آگ بگولہ ہو گئے، کپتان کا انٹرویو سننے کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ سرفراز احمد بھی شرمندہ ہو جائیں گے

”جس جس نے سرفراز کا آج انٹرویو سنا ہو گا وہ۔۔۔“ عاقب جاوید پہلے ٹی 20 میں شکست ...
”جس جس نے سرفراز کا آج انٹرویو سنا ہو گا وہ۔۔۔“ عاقب جاوید پہلے ٹی 20 میں شکست سے آگ بگولہ ہو گئے، کپتان کا انٹرویو سننے کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ سرفراز احمد بھی شرمندہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی 20 میچ میں شرمناک شکست پر قوم کیساتھ ساتھ سابق کرکٹرز بھی سیخ پا ہیں جبکہ عاقب جاوید تو میچ کے بعد کپتان کے انٹرویو پر بھی سخت برہم ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میچ میں شکست کے بعد سرفراز احمد کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی کہ پاکستانیوں کا سر شرم سے جھک گیا، ہر پاکستانی شکست کا غم بھول کر نئے غم میں مبتلا ہو گیا
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جس نے سرفراز احمد کا یہ انٹرویو سنا ہو گا وہ کیا سوچ رہا ہو گا؟ یعنی وہ کہہ رہے ہیں کہ باﺅلرز نے جتنی اچھی باﺅلنگ کی اگر اہم نے 140 رنز بنائے ہوتے تو میچ جیت جاتے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ٹھیک ہے کہ ایک برا دن ہو سکتا ہے جس روز اچھی کارکردگی نہیں دکھا جا سکتی لیکن مسلسل 6 برے میچ اور آپ ایک ہی طرح کی کارکردگی دکھاتے جا رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم نے ایسا کیا ہوتا تو یہ ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ابا نے کہہ دیا ہے کہ انتظار کرو کیونکہ۔۔۔“ مولانا فضل الرحمان نے خواب میں حضرت آدمؑ سے گفتگو کا احوال سنا دیا، انہوں نے ایسا کیا مانگا کہ حضرت آدم ؑ نے انتظار کرنے کو کہہ دیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کیا بہت ہی اچھے ہیں یا بڑی بڑی سوئنگ ہو رہی تھی کہ کھیلنا ہی مشکل ہو گیا تھا؟ اس کا تو یہ مطلب ہوا کہ ہم بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہیں۔

مزید :

کھیل -