ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے سربراہ یہ کس چیز کے پیسے دے رہے ہیں؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین آئے گا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے سربراہ یہ کس چیز کے پیسے دے رہے ہیں؟ جان کر ...
ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے سربراہ یہ کس چیز کے پیسے دے رہے ہیں؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین آئے گا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) اچھی اور بری دونوں طرح کی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے اور گزشتہ دنوںایئرپورٹ پر انتقال کرنیوالے مسافر کے جسد خاکی کو نجی ایئرلائن کی طرف سے پاکستان لانے سے انکار کے بعد بلامعاوضہ پاکستان لانے پر پی آئی اے نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور اب ایک مرتبہ پھر پی آئی اے ایک اچھی خبر کی وجہ سے ہی خبروں میں ہے ، نئی انتظامیہ نے ایئرلائن کی بہتری کیلئے بزنس پلان کی صورت میں وی آئی پی کلچر کو ختم کردیا اور پی آئی اے کے سی ای او نے اضافی سامان کا نہ صرف کرایہ اداکیا بلکہ رقم کی ادائیگی کیلئے خود کیش کاو¿نٹر پر گئے جہاں سے ان کی ایک تصویر وائرل ہوگئی ۔

نیوزویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مشرف کیان سعودی عرب میں اپنا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس لوٹ رہے تھے کہ کئی دیگر مسافروں کی طرح ان سے بھی اضافی سامان کی رقم ادائیگی کا مطالبہ کیاجس پر انہوں نے پی آئی اے چیف ہونے کے ناطے رعایت لینے کی بجائے سامان کا اضافی کرایہ اداکیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک واضح مثال ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور سعودی عرب جیسے اہم روٹ پر پی آئی اے کی نئی انتظامیہ وی آئی پی کلچر مزید برقرار رکھنے کی خواہش مند نہیں جبکہ اس روٹ پر عمومی طورپر اعلیٰ حکام سفر کرتے رہتے ہیں ۔ پی آئی اے کے سی ای او نے اپنے اس اقدام سے اپنے جونیئرز اور قوم کو واضح پیغام دیدیا ہے جو بالآخرپی آئی اے کی کامیابی کا ضامن ہوگا۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -