’’مجھے سانپ نے بازو پر ڈس لیا اور پھر میں نے دیکھا کہ ۔۔۔‘‘یہ خوفناک خواب دیکھنے والے کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ،آپ بھی جانئے

’’مجھے سانپ نے بازو پر ڈس لیا اور پھر میں نے دیکھا کہ ۔۔۔‘‘یہ خوفناک خواب ...
’’مجھے سانپ نے بازو پر ڈس لیا اور پھر میں نے دیکھا کہ ۔۔۔‘‘یہ خوفناک خواب دیکھنے والے کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ،آپ بھی جانئے

  

لاہور (نظام الدولہ)’’میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرے بائیں بازو پر سانپ ڈس لیتا ہے،مجھے فوری ڈاکٹر کے پاس لے جایا جاتا ہے ،ڈاکٹر کہتا ہے کہ جان بچانے کے لئے بازو کاٹنا پڑسکتا ہے ۔میں جب اپنے بازو کی جانب دیکھتا ہوں تو پھول چکا ہوتا ہے۔میں نے جب سے یہ خواب دیکھا ہے کافی تشویش ہے ۔مجھے اسکی تعبیر بتا کر رہ نمائی فرمادیں۔‘‘

شہزاداقبال صاحب آپ نے اپنا یہ خوفناک خواب ہمیں ارسال کیا ہے لیکن آپ نے کوائف کے مطابق معلومات ارسال نہیں کیں۔بہر حال جس نوعیت کا یہ خواب ہے ،اسکی رو سے دلیل یہ ملتی ہے کہ آپ کے دوست احباب یا رشتہ داروں کی جانب سے کوئی قانونی مسئلہ پیش آسکتا ہے،اگر آپ کے ایسے معاملات ہیں تو ان پر توجہ دیں ،ممکن ہے آپ کی اس پہلو پر نظر نہ ہو، اور آپ نے کبھی یہ سوچا نہ ہو،ممکن ہے کوئی لیگل میٹر چل رہا ہواور آپ اس پر توجہ نہ دیتے ہوں اور آپ کو خدانخواستہ اس سے محروم ہونا پڑے۔دوستوں کے بھیس میں چھپے اپنے بدخواہوں سے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ خدشہ ہے آپ کو جلد یا بدیر اسکے نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ آج سے ہی آپ کھلی تعداد میں دورد پاک ﷺ اور تین سو تیرہ بار لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنا معمول بنا لیں ۔

مزید :

روشن کرنیں -