”نواز شریف نے پانچ دن میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد نہ کیا تو۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، پانچ روز میں کیا کچھ ہو جائے گا؟ جان کر نواز شریف تو کیا مریم نواز بھی بے حد پریشان ہو جائیں گی

”نواز شریف نے پانچ دن میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد نہ کیا تو۔۔۔“ حامد ...
”نواز شریف نے پانچ دن میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد نہ کیا تو۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، پانچ روز میں کیا کچھ ہو جائے گا؟ جان کر نواز شریف تو کیا مریم نواز بھی بے حد پریشان ہو جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ اگر اگلے پانچ روز میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد نہ کیا گیا تو پھر بہت کچھ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جس جس نے سرفراز کا آج انٹرویو سنا ہو گا وہ۔۔۔“ عاقب جاوید پہلے ٹی 20 میں شکست سے آگ بگولہ ہو گئے، کپتان کا انٹرویو سننے کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ سرفراز احمد بھی شرمندہ ہو جائیں گے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ”اگلے پانچ روز میں حتمی اعلان یا تو کرنا پڑے گا اور اگر نہیں کریں گے تو بہت سے لوگ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ جائیں گے۔

بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) میں غیر متنازعہ ہیں، جن لوگوں کا مریم نواز شریف کے ساتھ اختلاف ہے وہ بھی کلثوم نواز کے نام پر راضی ہو جائیں گے۔ یہ کہنا کہ بیگم کلثوم نواز کو ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کیا جائے گا، ان ساتھ زیادتی ہے کیونکہ ان کا بڑا کردار رہا ہے اور لوگ ان کی بڑی عزت کرتے ہیں، ان کے نام پر اتفاق ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میچ میں شکست کے بعد سرفراز احمد کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی کہ پاکستانیوں کا سر شرم سے جھک گیا، ہر پاکستانی شکست کا غم بھول کر نئے غم میں مبتلا ہو گیا

نواز شریف اگر پارٹی کے صدر نہیں رہتے اور بیگم کلثوم نواز صاحبہ پارٹی صدر بنتی ہیں تو میرا نہیں خیال کہ شہباز شریف ان کے خلاف کوئی بغا وت کریں گے جبکہ اس سے خاندان میں اختلافات کم ہوں اور ان میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔ لیکن اگر آپ نے پارٹی کو بچانا ہے تو شہباز شریف کے بارے میں ایک باقاعدہ اعلان کم از کم وزارت عظمیٰ کے حوالے سے آپ کو کرنا پڑے گا ورنہ اگلے پانچ روز میں بہت کچھ ہو جائے گا۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -