زینب کے ورثاء کو انصاف دلانے کیلئے عمرکوٹ میں شمعیں جلا کر احتجاج

زینب کے ورثاء کو انصاف دلانے کیلئے عمرکوٹ میں شمعیں جلا کر احتجاج

  

عمرکوٹ (ریحان ہاشمی )رات گئے عمرکوٹ میں پریس کلب کے سامنے زینب کے قتل کے  خلاف عمرکوٹ میں احتجاج قصور واقعہ کے خلاف اساتذہ اور طلباء نے دیئے شمعیں جلا کر احتجاج کیا زینب کےقاتل فوری گرفتار کرکے زینب کے ورثاء کو انصاف دیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے مختلف پرائیوٹ اسکولوں کے طلباء و اساتذہ نے پریس کلب پر آہ کر دئیے جلاکر احتجاج کیا احتجاج میں شریک طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اس موقعہ پر دسرت,وکرم مالہی,دانیال خان, درگاشنکر,روھن مارواڑی,اصغر علی ,باد اہ مالہی, پرشوتم چودھدری,ذاکر علی , سنگراسی,چمن ,عمران شاہانی و دیگر نے زینب کو انصاف دو کے نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ معصوم زینب کے سفاک قاتل کو گرفتار کرنے اور سر عام پھانسی دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سرکاری ادارے بچوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوں چکے ہیں اب ہم انصاف مانگیں تو کس سے مانگیں انہوں نےکہا پاکستان بھر میں ایسے افسوس ناک واقع جنم لے رہیں ہے عمرکوٹ ضلع میں بھی چند سال قبل درشنا بجیر کا واقع ہوا لیکن اس معصوم کے بھی قاتل آج تک گرفتار نہ ہو سکے یہ کہاں کا انصاف ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -