پیپلزپارٹی رہنما سید علی مردان شاہ کے تعاون سے عمر کوٹ میں تین روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد

پیپلزپارٹی رہنما سید علی مردان شاہ کے تعاون سے عمر کوٹ میں تین روزہ مفت آئی ...
پیپلزپارٹی رہنما سید علی مردان شاہ کے تعاون سے عمر کوٹ میں تین روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد

  

عمرکوٹ(سید ریحان ہاشمی )سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نے کہا ہے کہ آنکھوں کا نور قدرت الہی کی عظیم نعمت ہے اور انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں اللہ تعالی کی رضا خاطر انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا وہ آج گاؤں آھوری فارم میں سید میاں شاہ میموریل سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تین روزہ مفت آئی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سید علی مردان شاہ نے تین روزہ مفت آنکھوں کے کیمپ میں مریضوں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ چودہ "14"سال سے محض اللہ تعالی کی رضا خاطر اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے اس آئی کیمپ کا انعقاد کررہے ہیں، آنکھیں اللہ تعالی کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت خداوندی ہے اس نفسانفسی کے دور میں انسانیت خصوصاً معاشرے کے غریب لوگوں کی خدمت عبادت ہے ،غریب کو آنکھوں کے نور بصارت کی فراہمی میرے نزدیک صدقہ جاریہ ہے ۔

اس موقع پر کراچی کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر نثار احمد میمن نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ اس تین روزہ آئی کیمپ میں تقریباً چار سو سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کیےگئے ہیں ،ڈاکٹر نثار احمد میمن نےبتایا کہ اس کیمپ میں مریضوں کے انتہائی جدید اعلیٰ ٹیکنالوجی فیکو کے ذریعے آپریشن کیے گئے ہیں اور مریضوں کو اعلیٰ کوالٹی کے لنیس لگائے گئے ہیں اور مریضوں کو تمام ادویات چشمے اور کمبل وغیرہ بھی مفت تقسیم کیے ہیں اس موقع پر کیمپ کے روح رواں ضلعی چیرمین ڈاکٹر نور علی شاہ نے بتایا کہ اس کیمپ میں سندھ بھر سانگھڑ ،کھپرو، تھرپارکر اور عمرکوٹ سمیت دوردراز پسماندہ علاقوں سے بڑی تعداد میں آنکھوں کے مریض آتے ہیں اور قابل ذکر بات یہ ہےکہ مریض کا آپریشن سے پہلے بھی اور آپریشن کےبعد بھی شوگر بلیڈ پریشر ،اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں آئی کیمپ میں آپریشن کراچی حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرز کراچی کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر نثار احمد میمن کی سربراہی میں رات دن بےلوث غریب مریضوں کی خدمت اور آپریشن کرتے ہیں کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کیمپ میں تمام سہولیات حاصل ہے اور مریضوں کا بلا امتیاز خیال رکھا گیا کیمپ میں تقریباً دوسو گیارہ "211"خواتین مریضوں اور تقریباً دوسو بیس "220"سے زائد مرد مریضوں کے آپریشن کیے گئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -