451 پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ نیب نے خاتون عہدیدار کو پکڑلیا، یہ کون تھی اور اب کس بھیس میں تھی؟ حیران کن خبرآگئی

451 پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ نیب نے خاتون عہدیدار کو پکڑلیا، یہ کون تھی اور ...
451 پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ نیب نے خاتون عہدیدار کو پکڑلیا، یہ کون تھی اور اب کس بھیس میں تھی؟ حیران کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)نیب نے 451 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں آصف ہاشمی کی قریبی ساتھی ملزمہ (ف ب) کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزمہ ڈپٹی سیکرٹری ای ٹی پی بی تعینات رہی اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پلاٹوں کے 451 الاٹمنٹ لیٹر سائن کیے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ملزمہ نے بھیس بدل کر سمن آباد کے علاقے میں روپوشی اختیار کر رکھی تھی۔ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیاجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے دیگر شریک ملزمان سابق وائس چیئرمین چوہدری ریاض احمد اور سعید رحمان خٹک کی گرفتاری چند روز قبل عمل میں لائی گئی ، ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 1ارب 20کروڑ 62لاکھ 76ہزار 745روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان نے آصف ہاشمی کے ساتھ مل کر پلاٹوں کی یہ غیر قانونی الاٹمنٹس 2008ء سے 2012ء کے درمیان متروکہ وقف املاک کے ملازمین میں کیں۔