مختلف واقعات میں 2 لڑکیوں کو ہراساں کیاگیا

مختلف واقعات میں 2 لڑکیوں کو ہراساں کیاگیا
 مختلف واقعات میں 2 لڑکیوں کو ہراساں کیاگیا

  

پاکپتن / وہاڑی  (ویب ڈیسک) مختلف واقعات میں 2 لڑکیوں  کو ہراساں کیاگیا۔  تفصیلات کے مطابق بورے والا میں (م) اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی غرض سے آئی وہ فوارہ چوک میں رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی کہ ر شتہ دار کلیم اشرف اسے گھر چھوڑنے کا کہہ کر کسی مکان میں لے گیا اور وہاں اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ عارف والا کے محلہ ضیاءنگر کے رہائشی رشید بلوچ کی بیٹی ملائیکہ رشید دکان سے ٹافیاں لینے کیلئے گئی تو درندہ صفت انسان پپو اس کو ورغلا کر لے گیا اور زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بچی کے شور واویلا کرنے پر ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -پاکپتن -وہاڑی -