لڑکی کو قتل کرنے کے بعد جلادیا

لڑکی کو قتل کرنے کے بعد جلادیا
لڑکی کو قتل کرنے کے بعد جلادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد چلادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں نامعلوم افراد نے لڑکی کو قتل کرکے نعش بریف کیس میں بند کرنے کے بعد جلادی، ہلاک ہونے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ فرخ شہزاد نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ 21 ڈی کے قریبی پلی کے نیچے ایک جلے ہوئے سوٹ کیس میں نامعلوم لڑکی کی نعش پڑی ہے، پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔