آشیانہ ہاؤسنگ سکیم، وزیراعلیٰ شہبازشریف بغیر پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی میں نیب آفس پہنچ گئے

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم، وزیراعلیٰ شہبازشریف بغیر پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی میں ...
آشیانہ ہاؤسنگ سکیم، وزیراعلیٰ شہبازشریف بغیر پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی میں نیب آفس پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں طلب کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بغیر پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی میں نیب آفس  پہنچ گئے جہاں ان سے ہاﺅسنگ سکیم سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر طلب کر رکھا تھا اور انہیں 17 جنوری کے روز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج صبح 10 بجے طلب کیا تھاتاہم مصروفیت کی وجہ سے وہ وقت پر پیش نہ ہو سکے،شہبازشریف بغیر کسی پروٹول کے پرائیویٹ گاڑی میں نیب آفس پہنچ گئے اور ان سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -