دارالامان خانیوال سے غائب ہونے والی لڑکی لاہور سے برآمد، انکوائری جاری

دارالامان خانیوال سے غائب ہونے والی لڑکی لاہور سے برآمد، انکوائری جاری
دارالامان خانیوال سے غائب ہونے والی لڑکی لاہور سے برآمد، انکوائری جاری

  

خانیوال (ویب ڈیسک) تین دن قبل دارالامان سے غائب ہونے والی پندرہ سالہ ثناءکوثر کو پولیس خانیوال نے لاہور سے برآمد کرلی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ساہیوال کی رہائشی ثناءکوثر دختر عبداللطیف جو کہ چند روز قبل خانیوال دارالامان سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی تھی اور اس کی گمشدگی پر تھانہ سٹی میں مقدمہ بھی درج ہوگیا تھا، خانیوال پولیس نے لاہور سے برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے اس کے لواحقین کو بھی اطلاع کردی ہے۔

اس ضمن میں دارالامان سے گمشدگی پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری بھی کروائی تھی اور اس میں مبینہ طور پر دارالامان کی انچارج فوزیہ برکت کو اس کی گمشدگی پر ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا تاہم ابھی پولیس ثناءکوثر سے پوچھ گچھ کررہی ہے اور اس کے بعد ہی فائنل انکوائری رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -خانیوال -