حافظ آباد میں 4 افراد کی فرسٹ ائیر کے طالبعلم سے زیادتی

حافظ آباد میں 4 افراد کی فرسٹ ائیر کے طالبعلم سے زیادتی
حافظ آباد میں 4 افراد کی فرسٹ ائیر کے طالبعلم سے زیادتی

  

حافظ آباد (ویب ڈیسک) استاد سمیت چار ملزمان نے مبینہ طور پر گیارہویں کلاس کے طالبعلم  کواجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا، زیادتی کے بعد ملزمان طالبعلم کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ سٹی میں محلہ شیر پورہ کے رہائشی سلیم ولد ظہور نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کا بیٹا عزیز سلیم  گیارہویں کلاس کا طالبعلم ہے۔ اسے ملزمان قاضی احمد کمال سکنہ محلہ مصری خان، حمزہ دھوتھڑ سکنہ شیر پورہ، رائے محمود سکنہ علی پور روڈ اور رائے شعیب کھرل سکنہ علی پور روڈ گھر سے بلا کر قریبی کھیتوں میں لے گئے، جہاں ٹیچر رائے شعیب نے اپنے دیگر ساتھیوں احمد کمال، حمزہ دھوتھڑ سمیت طالبعلم کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور بعدازاں ملزمان اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

پولیس تھانہ سٹی نے والد سلیم کی درخواست پر چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -حافظ آباد -