آل ماسٹر نے تصویری مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا، ہزاروں روپے کے نقد انعامات جیتنے والے 20 خوش نصیب کون ہیں؟ آپ بھی دیکھئے

آل ماسٹر نے تصویری مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا، ہزاروں روپے کے نقد ...
آل ماسٹر نے تصویری مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا، ہزاروں روپے کے نقد انعامات جیتنے والے 20 خوش نصیب کون ہیں؟ آپ بھی دیکھئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آل ماسٹرفیس بک پیج نے پاکستان میں منعقدہ پہلے تصویر مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے اور جیتنے والے 20 خوش نصیب افراد کو 75 ہزار روپے کے نقد انعامات دیدئیے گئے ہیں۔
یہ تصویری مقابلہ گزشتہ سال دسمبر میں منعقد کروایا گیا تھا جس کے نتائج کا اعلان یکم جنوری 2018ءکو کیا گیا۔ نتائج کے مطابق 25 ہزار روپے کا پہلا انعام جیتا اظہر حسین نے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کی علی مرتضیٰ نے اور 15 ہزار روپے نقد انعام کے حقدار ٹھہرے۔ تیسری پوزیشن پر آنے والے وسیم خان کو 7 ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا اور چوتھا نمبر حاصل کرنے والے بشیر نے 5 ہزار روپے کا نقد انعام جیتا جبکہ پانچویں انعام کے حقدار ٹھہرے حمزہ اور حاصل کیا 3 ہزار روپے کا نقد انعام۔


چھٹی سے 10 ویں پوزیشن پر آنے والے شہزاد، ارسلان ریاض، رانا اویس، عمیر اور ارشد کو 2,2 ہزار روپے کے نقد انعامات دئیے گئے جبکہ11 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آنے والے شاہد، زاہد، یاسر، فیصل اور مجیب اعوان کو 15,15 سو روپے کے نقد انعامات دئیے گئے۔ 16 ویں سے 20 ویں پوزیشن حاصل کرنے والے سلمان، اتشام، سفیان، حسنین اور ملک آیان نے جیتے 1,1 ہزار روپے کے نقد انعامات ۔
آل ماسٹر فیس بک پیج نے جیتنے والے تمام افراد کو انعامی رقم ادا کر دی ہے اور ان سب خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور اگلے مقابلے میں شرکت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔