”نواز شریف خواجہ آصف اور خرم دستگیر سے ناراض ہیں کیونکہ۔۔۔“ سابق وزیراعظم اپنے اہم وزراءسے کیوں ناراض ہیں اور اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کیلئے انہوں نے خرم دستگیر کیساتھ کیا سلوک کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا

”نواز شریف خواجہ آصف اور خرم دستگیر سے ناراض ہیں کیونکہ۔۔۔“ سابق وزیراعظم ...
”نواز شریف خواجہ آصف اور خرم دستگیر سے ناراض ہیں کیونکہ۔۔۔“ سابق وزیراعظم اپنے اہم وزراءسے کیوں ناراض ہیں اور اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کیلئے انہوں نے خرم دستگیر کیساتھ کیا سلوک کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے دو اہم وزراءخواجہ آصف اور خرم دستگیر سے ناراض ہیں اور شنید یہ ہے کہ ان کی ناراضگی کی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں وزراءعدلیہ اور فوج کو اس طرح کی ”لتاڑ“ رہے جس طرح باقی ہمنوا لتاڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔17 سالہ چینی لڑکی آئی فون 8 کی خاطر کنوارہ پن بیچنے کیلئے ہوٹل پہنچی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی چار مرد آ گئے، خطرہ دیکھ کر بھاگنے لگی تو مردوں نے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی لرز اٹھا مگر حقیقت سامنے آئی تو سب عش عش کر اٹھے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ ”سنا ہے نواز شریف آج کل اپنے دو اہم وزراءسے بہت ناراض ہیں۔ ایک ہیں وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور دوسرے ہیں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر، اور شنید ہے کہ ان کی ناراضگی کی وجہ یہ ہے کہ دونوں وزراءعدلیہ اور فوج کو اس طرح نہیں ’لتاڑ‘ رہے جس طرح باقی ہمنواءلتاڑ رہے ہیں۔
اور اسی میں ایک لاٹری نکل آئی بشیر ورک کی، اگر آپ نہیں جانتے کہ بشیر ورک کون ہیں تو ہمیں بھی ان کے بارے میں نہیں پتا تھا جب تک وہ وزیر قانون نہیں بنے تھے۔ لیکن ان کو اس لئے بنایا گیا کہ خرم دستگیر کو پیغام دیا گیا کہ اگر یہ معاملہ ہے تو میں آپ کے حلقے سے دوسرا بندہ بھی کھڑا کر دوں گا، اور خرم دستگیر اس معاملے پر کافی پریشان رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ریسلنگ کو ڈرامہ کہنے والی میا خلیفہ کو ریسلنگ رنگ میں بلایا گیا تو وہاں امریکی ریسلر نے ایسا شرمناک ترین کام کر دیا کہ ہر کوئی دیکھتا رہ گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ”دھماکہ“ کر دیا
آپ کو یاد ہو گا کہ آج کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی چوہدری نثار علی خان سے بہت زیادہ لگتی تھی اور جب ان کی جگہ احسن اقبال کو لگایا گیا تو اس وقت میاں نواز شریف صاحب کی جانب سے چوہدری نثار کو یہ پیغام گیا کہ میں آپ کے بارے میں یہ سوچتا ہوں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔