پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کمنٹری پینل کااعلان کر دیا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کمنٹری پینل کااعلان کر دیا
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کمنٹری پینل کااعلان کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری کے لیے کمنٹری پینل کا انتخاب کر لیا گیا،جس میں پہلے 2 سیزنز کی طرح تیسرے ایڈیشن میں بھی دنیا کے بہترین کمنٹیٹرز کو لایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں پاکستان کے مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کے ساتھ ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور بازید خان شامل ہیں جب کہ بعد ازاں انہیں سابق آسٹریلوی سٹارز مائیکل سالٹر اور ڈیمن فلیمنگ بھی جوائن کریں گے، ویسٹ انڈیز کے سابق اوپننگ بیٹسمین ڈیرن گنگا بھی پی ایس ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا، 2 پلے آف میچز لاہور جب کہ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پی سی بی نے اس سیز ن کے لئے شارجہ میں شیڈولز میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے ۔

خیال رہے کہ ڈینی موریسن کمنٹری کے دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں کرکٹ کی دنیا میں ایک الگ شناخت رکھتے ہیں ،وہ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے سیزن کے   فائنل میں لاہور بھی تشریف لاچکے ہیں ،ان کی انداز کمنٹری سے پاکستان کے شائقین کرکٹ بھی بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

 

مزید :

کھیل -