مصرکی ڈانسر پروفیسرڈاکٹر منیٰ پرنس صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

مصرکی ڈانسر پروفیسرڈاکٹر منیٰ پرنس صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل
مصرکی ڈانسر پروفیسرڈاکٹر منیٰ پرنس صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

  

قاہرہ(این این آئی)مصرمیں رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے الے امیدواروں میں نہرسویز یونی ورسٹی میں انگریزی ادب کی خاتون پروفیسر ڈاکٹر’’ منیٰ پرنس ‘‘بھی شامل ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق پروفیسر منی پرنس اور ان کے ساتھیوں کی ٹیم نامزدگی کے لیے درکار ضمانتوں کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ توقع ہے کہ وہ 29 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ سے قبل اس کے لیے تمام ضروری دستاویزات اور دیگر شرائط مکمل کرلیں گی۔ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے اور اسے جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،جب ان سے ان کے انتخابی منشورکے بار ے میں استفسار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی بیداری اور مصر کے متنوع ثقافتی اور جغرافیائی ماحول کے مطابق انسانی وسائل کا بھرپور طریقے سے استعمال، بے روزگاری کاخاتمہ اور سائنسی تحقیقات ان کے انتخابی منشور کے اہم نکات ہوں گے۔

ڈاکٹر منی پرنس کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرنے سے پیشتر انہوں نے عوامی رابطہ مہمات کے دوران دیکھا کہ عوام کی بڑی تعداد انہیں صدر بنانا چاہتی ہے اور عوام کے مطالبے پریہ اقدم اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصرمیں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انہیں اب تک کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی، وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم چلائیں گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -