جرمنی نے سعودی عرب پر بڑی پابندی لگادی، انتہائی حیران کن خبر آگئی

جرمنی نے سعودی عرب پر بڑی پابندی لگادی، انتہائی حیران کن خبر آگئی
جرمنی نے سعودی عرب پر بڑی پابندی لگادی، انتہائی حیران کن خبر آگئی

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے الزامات کے تحت سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک شدید دباﺅ کا شکار تھے جس کے نتیجے میں اب جرمنی نے پہل کرتے ہوئے سعودی عرب کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ dw.com کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے سعودی عرب سمیت یمن کی جنگ لڑنے والے تمام فریقین کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ پابندی یمن میں 5ہزار سے زائد عام شہریوں کی ہلاکت کے باعث لگائی گئی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے جرمنی کی اپوزیشن جماعتیں ان ممالک کو اسلحے فروخت کیے جانے پر شدید تنقید کر رہی تھیں جن کا انسانی حقوق کے حوالے سے ریکارڈ ناگفتہ بہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک کو اسلحے کی فروخت مجرمانہ فعل ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے جو یمن کی جنگ کے فریقین میں جرمن اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے۔اس حوالے سے جرمن حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بھی ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ ”یہ پابندی پارلیمانی جماعتوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد لگائی گئی۔“

مزید :

بین الاقوامی -