بھارت امریکہ کے ساتھ ہاتھ کرگیا، امریکہ کے خلاف آدھی دنیا کو اپنے ساتھ اکٹھا کرلیا

بھارت امریکہ کے ساتھ ہاتھ کرگیا، امریکہ کے خلاف آدھی دنیا کو اپنے ساتھ اکٹھا ...
بھارت امریکہ کے ساتھ ہاتھ کرگیا، امریکہ کے خلاف آدھی دنیا کو اپنے ساتھ اکٹھا کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور بھارت کے مابین گزشتہ تین سال سے سولر پاور ٹریڈ تنازع جاری ہے اور دونوں کا مقدمہ ورلڈٹریڈ آرگنائزیشن کے پاس ہے۔ اب اس تنازع میں بھارت امریکہ کے ساتھ بڑا ہاتھ کر گیا ہے اور آدھی دنیاکو امریکہ کے خلاف اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ویب سائٹ livemint.com کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین، کینیڈا، برازیل، چین اور جاپان سمیت متعدد ممالک نے اس تنازع میں بھارت کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے بھارت کے خلاف امریکہ کے انتقامی تجارتی اقدامات کو غیرمنصفانہ قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے تین برس قبل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ بھارت کے قومی سولر پاور پروگرام(جواہر لال نہرو نیشنل سولر مشن) کے لیے اپنائی جانے والی امپورٹ پالیسی امتیازی روئیے کی حامل ہے اور اس سے امریکہ کو تجارتی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس درخواست پر عالمی تجارتی ادارہ کئی بار اپنا فیصلہ عام کرنے کا ارادہ ملتوی کر چکا ہے تاہم اب توقع کی جا رہی ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنا فیصلہ سنا سکتا ہے، کیونکہ امریکہ اور بھارت باہم مذاکرات سے کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔