کھیتوں میں قربت کے لمحات گزارتے نوعمر لڑکا لڑکی پر آسمانی بجلی گر پڑی اور پھر۔۔۔

کھیتوں میں قربت کے لمحات گزارتے نوعمر لڑکا لڑکی پر آسمانی بجلی گر پڑی اور ...
کھیتوں میں قربت کے لمحات گزارتے نوعمر لڑکا لڑکی پر آسمانی بجلی گر پڑی اور پھر۔۔۔

  

لیلونگوے(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں ایک نوعمر لڑکا لڑکی کھیتوں میں قابل اعتراض حالت میں موجود تھے کہ ایسا کام ہو گیا جس نے انہیں نشان عبرت بنا کر رکھ دیا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق 16سالہ لڑکا اور 12سالہ لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور مکئی کے کھیت میں قربت کے لمحات گزار رہے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی گر پڑی اور دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

دونوں کی منظرعام پر آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے کے بازو لڑکی کے کندھوں کے گرد لپٹے ہوئے تھے اور دونوں زمین پر مردہ حالت میں پڑے تھے۔پولیس کے مطابق لڑکی کا نام ’پیٹریشا گووے‘ اور لڑکے کا نام ’اینڈرسن یوہانے‘تھا۔ دونوں دارالحکومت لیلونگوے کے مضافاتی علاقے کے رہائشی تھے۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں کیموزو سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -