عمران ہاشمی سیالکوٹ میں ! ایسی خبر آ گئی کہ دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہو سکتاہے
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شخص نے اس وقت سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھاہے جس کی شکل بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے بہت زیادہ ملتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران ہاشمی کے بھارت سمیت پوری دنیا میں مداح ہیں اور ان کی فلمیں بھی بہت پسند کی جاتی ہیں تاہم سیالکوٹ میں ایک ایسا نوجوان سامنے آیاہے جس کی شکل ہو با ہو عمران ةاشمی سے ملتی ہے جس کا نام ’مزدک جان‘ ہے ۔مزدک جان کا کہناتھا کہ مجھے اس وقت بہت اچھا لگتاہے کہ جب لوگ مجھ سے بات کرنے اور سیلفیاں بناتے کی کوشش کرتے ہیں ،میں سٹار نہ ہوتے ہوئے بھی سٹار بن گیاہوں ،جس کی مجھے بہت خوشی ہے ۔
ایک لڑکی جو کہ عمران ہاشمی کی بہت بڑی مداح ہونے کا دعو یٰ کر تی ہے ،اس نے بھی مزداک جان کے ساتھ بے پناہ سیلفیاں بنائیں ،لڑکی کا کہناتھا کہ میں عمران ہاشمی کی بہت بڑی فین ہوں ،میں نے ان کے ساتھ بہت سی سیلفیاں لی ہیں ،میں اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی ہوں ۔مزدک خان مستقبل میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
#Sialkot: This young man’s stark resemblance to Emraan Hashmi will shock you
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 22, 2018
Watch: https://t.co/3YfJtvPzeY pic.twitter.com/QvGQAKYvsD