شاپنگ مال میں نوجوان لڑکی کی اپنے بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش لیکن آگے سے نوجوان نے کیا کام کردیا؟ لڑکی نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

شاپنگ مال میں نوجوان لڑکی کی اپنے بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش لیکن آگے ...
شاپنگ مال میں نوجوان لڑکی کی اپنے بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش لیکن آگے سے نوجوان نے کیا کام کردیا؟ لڑکی نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

  

ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کے ایک شاپنگ مال میں نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کر دی لیکن جواب میں نوجوان نے ایسا کام کر دیا کہ لڑکی نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی بھرے شاپنگ مال میں سب کے سامنے ایک گھنٹے پر جھک کر اپنے بوائے فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرتی ہے لیکن لڑکا انتہائی سرد مہری کے ساتھ انکار کر دیتا ہے اور وہاں سے اپنے دوست کے ساتھ روانہ ہو جاتا ہے۔

لڑکی اسی حالت میں مبہوت فرش پر بیٹھی رہ جاتی ہے۔ کچھ دور جا کر لڑکا واپس آتا ہے اور لڑکی کو اٹھا کر گلے لگاتا ہے اور پھر چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ درجنوں افراد لڑکی کے ساتھ ہونے والے اس توہین آمیز سلوک کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ لڑکی کے ساتھ اس کی ایک سہیلی بھی موجود ہوتی ہے جو لڑکے کے جانے کے بعد اس دل گرفتہ محبوبہ کو سہارا دینے اور سمجھانے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ روتی ہوئی ایک طرف دوڑ لگا دیتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -