القاعدہ کے مؤرخ کی ویب سائٹ کا تہران سے دوبارہ آغاز

القاعدہ کے مؤرخ کی ویب سائٹ کا تہران سے دوبارہ آغاز
القاعدہ کے مؤرخ کی ویب سائٹ کا تہران سے دوبارہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)القاعدہ تنظیم کے ایک نمایاں ترین مؤرخ’’ ابو الولید مصطفی حامد ‘‘نے تہران سے اپنی ویب سائٹ مافا کے ذریعے بنیاد پرست جماعتوں کے باریک بینی سے جائزے سے متعلق اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کے دوست ابو الولید نے 2016 میں اپنے بیٹوں کے ساتھ قطر سے ایک مرتبہ پھر تہران آ کر وہاں مستقل قیام کا فیصلہ کیا۔ ابو الولید 11 ستمبر کے واقعات کے بعد 2002 میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایران میں قیام کے لیے آ گیا تھا۔ اْن کے ساتھ القاعدہ کے رہنماؤں کا مجموعہ اور بن لادن کے بہت سے گھر والے بھی تھے۔ابو الولید کا کہنا ہے کہ ایرانیوں نے عربوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی یہاں تک کہ ان میں بعض لوگوں کو مدد بھی پیش کی گئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -