امریکی وزیردفاع نے نئی قومی دفاعی حکمت عملی کااعلان کردیا

امریکی وزیردفاع نے نئی قومی دفاعی حکمت عملی کااعلان کردیا
امریکی وزیردفاع نے نئی قومی دفاعی حکمت عملی کااعلان کردیا

  

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے قومی دفاعی حکمت عملی کا اعلان کردیا ،جس میں تمام تر توجہ دہشتگردی کے بجائے روس اور چین پر مرکوز ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کی جان ہاپکنز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے جیمز میٹس کا کہنا تھاکہ یہ محض دفاعی حکمت عملی نہیں بلکہ امریکی حکمت عملی بھی ہے کیونکہ امریکا کو روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف مہم جاری رہے گی متاہم نئی دفاعی حکمت عملی کا اہم نکتہ چین اور روس پر نظر رکھنا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ روس اور چین اپنے خیالات و اقدار کی حامل دنیا قائم کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے یہ دوسرے ممالک کی معیشت، سفارتی اور سیکیورٹی فیصلوں پر اثر انداز ہوسکیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -