انتظاراحمدقتل کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد:نجی ٹی وی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں مبینیہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے انتظار احمد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،اب اس کیس کی تحقیقات موجودہ تفتیشی ٹیم سے ہٹا کر سی ٹی ڈی کے ذمے لگا دی گئی ہیں۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ مقتول انتظار احمد کے والد اشتیاق احمدنے تفتیشی عمل پرعدم اعتمادکااظہارکیاتھا اور انہوں نے اس حوالے سے آئی جی سندھ کو بھی آگاہ کیا تھا ۔اسی لئے اب یہ تحقیقات سی ٹی ڈی کے ذمے لگائی گئی ہیں نئی بننے والی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامرفاروقی مقرر کئے گئے ہیں،اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملوث پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔