میرا بیٹا کہتا تھا میرے مرنے پر20کروڑ عوام روئیں گے: والد نقیب اللہ محسود

میرا بیٹا کہتا تھا میرے مرنے پر20کروڑ عوام روئیں گے: والد نقیب اللہ محسود
میرا بیٹا کہتا تھا میرے مرنے پر20کروڑ عوام روئیں گے: والد نقیب اللہ محسود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماروائے عدالت قتل ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو انصاف دلانے کے لئے پورا ملک جدوجہد کر رہا ہے ، میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، نقیب اللہ مجھ سے کہتا تھا کہ میرے مرنے پر20کروڑ عوام روئیں گے اور آج اس کی بات درست ثابت ہوئی ہے ، پوری قوم اس کی موت پر غمزدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نوجوان نقیب اللہ کے اہل خانہ کراچی میں اپنے رشتہ دار کے گھر پہنچ گئے ہیں ، کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کاغم پورے ملک کا غم ہے اور ہمیں بھی نقیب اللہ محسودکے لئے انصاف چاہیے۔ میں اور میرا خاندان انصاف کے حصول کے لئے ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نقیب کی خواہش تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجے اور میں اپنے بیٹے کے خواب کی تکمیل کروں گا۔