شریف فیملی نیب اور اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے: عمران خان

شریف فیملی نیب اور اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے: عمران خان
شریف فیملی نیب اور اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے: عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے نیب اوراعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں، عوام اب ان کی ڈکٹیٹر شپ اور فرعونیت کو قبول نہیں کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی کرپشن ظاہر ہونے کے بعد شریف خاندان نے نیب اوراعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں یہ عمل انتہائی شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام شریف فیملی کی ڈکٹیٹر شپ اور فرعونیت کو اب مزید قبول نہیں کریں گے جو کہ گزشتہ 30 برس سے جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -