فلم ’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘ کی ناکامی نے مجھے مزید مضبوط کیا:شاہ رخ خان

فلم ’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘ کی ناکامی نے مجھے مزید مضبوط کیا:شاہ رخ ...
فلم ’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘ کی ناکامی نے مجھے مزید مضبوط کیا:شاہ رخ خان

  

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلم ’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘ کی ناکامی نے مجھے مضبوط بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلم ’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘ بہت خاص فلم تھی لیکن فلم نے اچھا بزنس نہیں کیاجس نے مجھے، جوہی چاولہ اور عزیز مرزا کو کمزورکرنے کے بجائے مضبوط بنا دیا۔واضح رہے کہ فلم میں اداکار شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ نے ٹی وی رپورٹرز کا کردار ادا کیا تھا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -