جب تک میں منصب پر قائم ہوں کوئی سڑک میرے نام سے منسوب نہ کی جائے:گورنر مکہ

جب تک میں منصب پر قائم ہوں کوئی سڑک میرے نام سے منسوب نہ کی جائے:گورنر مکہ
جب تک میں منصب پر قائم ہوں کوئی سڑک میرے نام سے منسوب نہ کی جائے:گورنر مکہ

  

ریاض(صباح نیوز) گورنر مکہ مکرمہ امیر خالد الفیصل نے کہا ہے کہ جب تک میں منصب پر قائم ہوں کوئی سڑک میرے نام سے منسوب نہ کی جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گورنر مکہ نے رنیہ میں الامیر الخالد الفیصل سٹریٹ کا نام تبدیل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جب تک وہ اپنے منصب پر فائز ہیں تب تک ان کے نام سے کسی بھی سڑک کو نہ منسوب کیا جائے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ ریجن میں زیر تکمیل متعدد منصوبوں کی اپنے نام سے نسبت بھی ختم کرادی تھی۔مملکت میں مقیم ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے گورنر مکہ کے فیصلے کو سراہا ہے اور ان کا کہناہے کہ گورنر مکہ نے اچھا فیصلہ کیاہے، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

دوسری جانب پاکستانی شہریوں کا کہناہے کہ ہمارے اپنے وطن میں تو ہر کوئی سیٹ سنبھالتے ہی اپنے بورڈ اور تختے لگانے شروع کر دیتے ہیں مگر اصل بات تو یہ ہے کہ آپ اقتدار میں نہ ہوں اور آپ کے تختے آویزاں کیئے جائیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -