ترکی نے شام میں زمینی کارروائی پر بین الاقوامی تنقید مسترد کردی

ترکی نے شام میں زمینی کارروائی پر بین الاقوامی تنقید مسترد کردی
ترکی نے شام میں زمینی کارروائی پر بین الاقوامی تنقید مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(صباح نیوز)ترکی نے شام میں کرد ملیشیا کے خلاف کارروائی پر بین الاقوامی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد اس میں کامیاب ہو جائے گا۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیٹو میں ترکی کے نمائندے احمد بیرات نے کہا ہے کہ نیٹو اراکین ترکی کی جانب سے اس حملے کی حمایت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اگر ترکی کے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں تو انہیں نیٹو کے لیے اپنی رکنیت پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے دولتِ اسلامیہ کے خلاف وائی پی جی کو اتحادی بنانا ترکی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔اس سے پہلے ترکی کی زمینی افواج شمالی شام میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے کرد جنگجووں کو بہت جلد کچلنے کا عندیہ دیا ہیدوسری جانب ترکی کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فضائی اور زمینی کارروائی میں 45 اہداف کو نشانہ بنایا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں