نقیب کی خواہش تھی اس کا بیٹا آرمی آفیسر بنے: خان محمد

نقیب کی خواہش تھی اس کا بیٹا آرمی آفیسر بنے: خان محمد
نقیب کی خواہش تھی اس کا بیٹا آرمی آفیسر بنے: خان محمد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں ماروائے عدالت قتل کئے گئے نوجوان نقیب اللہ کے والد خان محمد نے کہا ہے کہ نقیب کی خواہش تھی کہ اس کا بیٹا پاک فوج میں آفیسر بنے، میں اپنے بیٹے کے خواب کی تکمیل کروں گا اور اپنے پوتے کو آرمی آفیسر بناﺅں گا۔

ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ پولیس کی حفاظت میں کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ سب سے پہلے سہراب گوٹھ پہنچے جہاں محسود قبیلے کے جرگے نے کیمپ لگایا ہوا ہے۔سہراب گوٹھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد خان محمد کا کہنا تھا کہ نقیب کی اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجنے کی خواہش تھی۔میرے بیٹے کاغم پورے ملک کا غم ہے، وہ کہتا تھا کہ میرے مرنے پر 20 کروڑ عوام روئیں گے۔انہوں نے معاملے پر ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے لیے انصاف چاہیے۔

اس سے قبل نقیب اللہ کے والد نے ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی روانگی کے دوران میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس، آرمی چیف اور وزیر اعظم سے قاتل کو سزا دینے کی اپیل کی تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ کے بھائی فرید اللہ کا کہنا ہے کہ اگر نقیب کے پاس 70 لاکھ روپے ہوتے تووہ دبئی کیوں جاتا؟ باپ مزدوری کیوں کرتاَ نقیب نے والد سے محبت کی وجہ سے نسیم اللہ کے نام سے شناختی کارڈ بنوایا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -