’اگلے ماہ سے شروع ہونے والے اس عظیم الشان میلے میں بھارت مہمان خصوصی ہوگا‘ سعودی عرب نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا

’اگلے ماہ سے شروع ہونے والے اس عظیم الشان میلے میں بھارت مہمان خصوصی ہوگا‘ ...
’اگلے ماہ سے شروع ہونے والے اس عظیم الشان میلے میں بھارت مہمان خصوصی ہوگا‘ سعودی عرب نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کا جنادریہ میلہ مملکت کی سب سے بڑی ثقافتی تقریبات میں سے ایک ہے جس کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے۔ رواں سال بھی 7 فروری سے اس عظیم الشان میلے کا انعقاد ہورہا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت بھی ہوگی اور افسوس بھی کہ اس بار بھارت کو اس میلے میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

سعودی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے میلے میں متعدد تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ دارالحکومت سے 42 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع جنادریہ کے مقام پر یہ میلہ 18 دن تک جاری رہے گا۔ہر سال کی طرح اس بار بھی میلے میں اونٹوں کی دوڑ، گھوڑوں کی دوڑ، تلوار ڈانس، شاعری، موسیقی و دستکاری کے مقابلے، اور انواع و اقسام کے کھانے موجود ہوں گے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں بھارتی سفیر احمد جاوید نے نیشنل گارڈ کے وزیر پرنس خالد بن ایاف سے ملاقات کی جس میں متعدد امور پر بات کی گئی، جن میں جنادریہ میلے کی تیاریوں کا موضوع بھی شامل تھا۔ا س موقع پر بھارتی سفیر نے جنادریہ کے میلے میں بھارت کو خصوصی مہمان کا درجہ دینے پر اسے اپنے ملک کے لئے اعزاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے بھارت کو دی جانے والی اہمیت کا مظہر ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -