بہاؤ الدین یونیورسٹی ملتان کیمپس میں آتشزدگی ، 3ملازمین جھلس گئے

بہاؤ الدین یونیورسٹی ملتان کیمپس میں آتشزدگی ، 3ملازمین جھلس گئے
بہاؤ الدین یونیورسٹی ملتان کیمپس میں آتشزدگی ، 3ملازمین جھلس گئے

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان میں بہاو الدین یونیورسٹی میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3ملازمین بری طرح جھلس گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میںیونیورسٹی کے مین کیمپس میں واقع کینٹین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی ، آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور کافی دیر کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن آتشزدگی کے اس واقعہ میں کینٹین کے 3ملازمین شدید جھلس گئے جنہیں ابتدائی طبی امدا د کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -