گھریلو ناچاقی سے تنگ ماں نے اپنی پانچ سالہ بچی کنویں میں پھینک دی
عمر کوٹ (سید ریحان شبیر ) گھریلو جھگڑے سے تنگ ماں نے غصے میں آکر اپنی پانچ ماہ کی بچی کو کنویں میں پھینک دیا، پولیس اور علاقہ مکینوں نے بچی کی لاش کنویں سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ کی حصیل چھاچھرو کے نواحی گاؤں ملکام خاوند اور بیوی کے گھریلو تنازعہ نے معصوم بچی کی جان لے لی، ملکام کے رہائشی جعفر سنگراسی اور اس کی بیوی املان سنگراسی کے درمیان معمولی بات پر تنازعہ ہوا ، اس جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر بیوی نے پانچ ماہ کمسن بچی رسولان کو گاؤں کے نزدیک پانی کے کنویں میں پھینک دیا ، اس واقعے کی اطلاع پولیس کو ملنے پر چھاچھرو پولیس اور علاقہ مکینوں نے معصوم بچی کی لاش پانی کے کنویں سے نکال کر کے ورثاء کے حوالے کیا۔
گاؤں کے رہائشیوں ایوب سنگراسی ،عیدل سنگراسی کا کہنا ہے کہ املان کا ذھنی توازن درست نہیں ہے جس کے وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق کافی دنوں سے شوہر اور بیوی کے درمیان لڑائی چل رہی تھی جس کے باعث خاتون نے یہ قدم اٹھایا ۔دوسری جانب مقامی پولیس نے اس واقعے کے بعد کسی کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا۔