باب پاکستان کانیا ڈیزائن اوراضافی لاگت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ،فیصلہ محفوظ

باب پاکستان کانیا ڈیزائن اوراضافی لاگت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ،فیصلہ ...
باب پاکستان کانیا ڈیزائن اوراضافی لاگت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ،فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے باب پاکستان کے نئے ڈیزائن اوراربوں روپے کی اضافی لاگت کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار امجد مختار چوہان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سابق حکومت نے اوپن مقابلے کے تحت باب پاکستان کی تعمیر کا ڈیزائن اور منصوبہ منظور کیا،ایک ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے پر 50فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ،موجودہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر من پسند کمپنی کو نوازنے کے لئے منصوبے پر کام روک دیا،حکومت پنجاب نے ساڑھے 4ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کا نیا ڈیزائن منظور کیا،باب پاکستان کے زیر تعمیر پہلے منصوبے کو ختم کر کے مہنگا اور نیا منصوبہ قومی خزانے پر بوجھ ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پہلے ڈیزائن کے تحت منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں