ہائی کورٹ :مارننگ شوز میں کم عمربچیوں کے ناچ گانے پر پابندی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مارننگ شوز میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے پر پابندی کے لئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔
جسٹس شاہد کریم نے آفتاب باجواہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں مارننگ شوز میں ناچ گانے کو نشر کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار کے مطابق مارننگ شوز میں پروگرام میں کم عمر بچیوں میں ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں،اس طرح کے مارننگ شوز سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے اور غیر اخلاقی ناچ گانوں سے قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہا جس کی وجہ ایسے پروگرامز نشر ہو رہے ہیں، درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کو کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے والے مارننگ شوز پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔