ہائی کورٹ نے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری کوٹہ کی قرعہ اندازی روکنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

ہائی کورٹ نے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری کوٹہ کی قرعہ اندازی روکنے کی درخواست ...
ہائی کورٹ نے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری کوٹہ کی قرعہ اندازی روکنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نئی حج پالیسی کے مطابق میں سرکاری حج کوٹہ پرقرعہ اندازی رکوانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے یہ نوٹس ٹریول چینل پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت مختلف حج ٹور آپریٹرز کی درخواستوں پر جاری کیا۔درخواستوں میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ نئی حج پالیسی میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لئے کم کوٹہ مختص کرنے کے خلاف معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ،اس کے باوجود حکومت سرکاری کوٹے کی قرعہ اندازی کرنے جاررہی ہے اوراس مقصد کے لئے 26 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سرکاری کوٹہ پرقرعہ اندازی روکی جائے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -