شاہ سلمان کی جانب سے ٹریفک حادثے میں 6بیٹوں اور بیوی سے محروم ہونے والے سعودی شہری کو مکان اور کار فراہم کرنے کا حکم جاری

شاہ سلمان کی جانب سے ٹریفک حادثے میں 6بیٹوں اور بیوی سے محروم ہونے والے سعودی ...
شاہ سلمان کی جانب سے ٹریفک حادثے میں 6بیٹوں اور بیوی سے محروم ہونے والے سعودی شہری کو مکان اور کار فراہم کرنے کا حکم جاری

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی فرما نروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جازان ریجن کی صبیا کمشنری کے ماتحت القدمی تحصیل میں جمعرات کو ٹریفک حادثے میں 6بیٹوں اور بیوی سے محروم ہونے والے سعودی شہری سامی النامی کو مکان اور کار فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

قائم مقام گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ شاہ سلمان نے مذکورہ فرمان انسانیت نوازی اور اپنے عوام کے دکھ درد میں حصہ لینے کے جذبے سے جاری کیا ہے۔ اس پر وہ ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کار خیر کو انکے اعمال نامے کا روشن حصہ بنادے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جازان ریجن کی صبیا کمشنری کے ماتحت القدمی تحصیل میں جمعرات کو ٹریفک حادثے میں 6بیٹوں اور بیوی سے محروم ہونے والے سعودی شہری سامی النامی کو مکان اور کار فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

قائم مقام گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ شاہ سلمان نے مذکورہ فرمان انسانیت نوازی اور اپنے عوام کے دکھ درد میں حصہ لینے کے جذبے سے جاری کیا ہے۔ اس پر وہ ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کار خیر کو انکے اعمال نامے کا روشن حصہ بنادے۔

مزید :

عرب دنیا -