ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے سمیت تہرے قتل کے2ملزم 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے سمیت تہرے قتل کے2ملزم 10 روزہ جسمانی ریمانڈ ...
ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے سمیت تہرے قتل کے2ملزم 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع سمیت تہرے قتل میں ملوث2ملزمان اسلم عرف اچھا اور محمد اسلم کو 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں موقف اختیا رکیا گیا کہ دونوں ملزمان کو پاک ایران بارڈر سے گرفتار کیا ہے ،ملزمان کی فائرنگ سے شادی کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے آلہ قتل کی برآمدگی اور ہمراہی ملزموں کی گرفتاری کے لئے 20 دن کا جسمانی ریمانڈ دیاجائے ،عدالت نے ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں