میڈیا اور سنیپ چیٹ کے ذریعے بدکاری کا پرچار کرنے والے 9 افراد گرفتار
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی دارالخلافہ ریاض محکمہ ٹریفک نے سوشل میڈیا او ر سنیپ چیٹ کے ذریعے ٹائر سکریچنگ اور بدکاری کا پرچار کرنے والے 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ المدینہ اخبار کے مطابق یہ لوگ جنسی انحراف کی ترغیب دینے والی تصاویر اور سماجی ادب کو پامال کرنے کے لئے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کررہے تھے۔ یہ مختلف ناموں سے سوشل میڈیا پر اپنے اکاﺅنٹ کھولے ہوئے تھے۔ سب کے نام عربی میں ہی ہیں۔