مدینہ منورہ پولیس نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو گرفتار کرلیا گیا

مدینہ منورہ پولیس نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو ...
مدینہ منورہ پولیس نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ(محمد اکرم اسد) مدینہ منورہ پولیس نے سیکیورٹی آپریشن کرکے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو کثیر تعداد میں گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب ، غیر معیاری کھانوں اور خوشبویات تیار کرنے والے آلات نیز نامعلوم ذرائع سے حاصل کردہ ادویہ برآمد کیں۔ ایک لاکھ ریال ضبط کرلئے گئے۔ تارکین وطن یہ نہیں بتا سکے تھے کہ یہ رقم انہوں نے کیسے او رکس طرح حاصل کی تھی۔ سیکیورٹی آپریشن مشرقی حرة کی شاہراہ فلسطین اور شاہراہ الاعمدہ کے مکانات میں کیا گیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -