امریکا میں برفانی طوفان ،متعدد پروازیں منسوخ،تعلیمی ادارے بند

امریکا میں برفانی طوفان ،متعدد پروازیں منسوخ،تعلیمی ادارے بند
امریکا میں برفانی طوفان ،متعدد پروازیں منسوخ،تعلیمی ادارے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(صباح نیوز)امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ، ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں نطام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو انگلینڈ سمیت کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں اور ان دنوں 18 انچ فی گھنٹہ برفباری ہو ئی جس کے باعث زمینی اور ہوائی ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ ہزاروں پر وازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔نیوانگلینڈکے مشرقی حصے میں برف باری سے پورے علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے ۔برفانی بم طوفانوں اوربارشوں سے کہیں خطرناک ثابت ہوا۔شدید سردی کی ایک لہرہر طرف پھیلی ہوئی ہے اورسکول و کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں