کل نقیب محسود کے قتل کی ایف آئی آر درج کرائیں گے:قبائلی عمائدین
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ کل ہم نقیب محسود کے قتل کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق محسود عمائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران رحمت خان محسود کاکہناتھاکہ نقیب محسود کو اٹھانے والوں کا سربراہ راؤ انوار تھا،فیصلہ کیا ہے کہ قانونی کارروائی شروع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کل نقیب محسود کے قتل کی ایف آئی آر درج کرائیں گے جبکہ وکلاکل فیصلہ کریں گے کہ مقدمہ کہاں درج کرانا ہے؟ یہی نہیں مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔